قبائلی ضلع خیبر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اورعلماء کرام کا مشترکہ اجلاس

خیبر:ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کے صدارت میں کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے علماء کرام ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار کے صدارت میں لنڈی کوتل کے تمام مساجد کے علماء کرام کے ساتھ کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رمضان المبارک کے مہینے میں مساجد میں کورونا وائرس بچاؤ کےلئے حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی ​تدابیر پر عمل درآمد کے حوالے سے عوام کو اگاہی دینا ہیں تاکہ علاقے میں کورونا وائرس کاروک تھام ​بروقت ممکن ہوسکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آجائے. اجلاس میں علماء کرام نے کوروناوائرس سے بچاؤ کےلئے حکومت کی طرف سے دی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لئے ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا تاکہ علاقے کے عوام کورونا وائرس سے بچ سکے۔